مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

اسرائیل پاکستان تعلقات
نقشہ مقام Israel اور Pakistan

اسرائیل

پاکستان
اسرائیل پاکستان تعلقات ان دو طرفہ تعلقات کو کہا جاتا ہے جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان اور یہودی مملکت اسرائیل کے درمیان میں رہے ہیں۔ یہ تعلقات غیر تسلیم شدگی سے لے کر سوویت افغان جنگ کے دوران میں قریبی تال میل تک ہر دور میں بدلتے رہے۔ ان دونوں مملکتوں کا قیام نظریاتی قرار دادوں پر مبنی رہا ہے (دیکھیے دو قومی نظریہ اور یہودیوں کا وطن) اور دونوں ہی ریاستیں برطانوی سلطنت سے آزاد ہو کر وجود میں آئی تھیں۔ درحقیقت پاکستان اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح پر باضابطہ تعلقات کبھی قائم نہیں ہوئے اور تاحال یہی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل عرب ریاستوں سے کچھ معاہدے کر لے تو وہ اسرائیل سے علانیہ سفارتی تعلقات قائم کریں گے۔ اس کے برعکس پاکستان کے اسرائیل مخالف تنظیم آزادی فلسطین سے قریبی تعلقات ہیں، مثلاً پہلے انتفاضہ کے موقع پر پاکستان کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے لیے رسد رسانی اور طبی امداد کا بندوبست کیا گیا تھا۔ نیز متعدد موقعوں پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اسرائیل کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے کی بنا پر ریاست ہائے متحدہ امریکا سے کشیدگی بھی پیدا ہوئی ہے۔ جب پاکستان کی جوہری صلاحیتوں کا افشا ہوا تو اسرائیل کو ہمیشہ ان جوہری صلاحیتوں سے خدشہ رہا۔ پاکستان میں بہت سے حلقوں کا خیال ہے کہ اسرائیل نے ان کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن حکومت اسرائیل کی کچھ کلیدی شخصیتوں نے اس کی مخالفت کی جس کی بنا پر یہ حملہ نہیں ہو سکا۔

خبروں میں

مجتبی خامنہ ای
مجتبی خامنہ ای

منتخب فہرست

راہول ڈریوڈ ایک ریٹائرڈ بھارتی بین الاقوامی کرکٹر ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام میچوں میں دونوں ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) کرکٹ میں ان کی قابلیت کے لیے "دیوار" کا نام دیا گیا جو دنیا بھر کے خطرناک اور تیز ترین باؤلرز کا مقابلہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 36 سنچریاں (100 رنز یا اس سے زیادہ) بنائے اور 1996ء میں اپنے ڈیبیو اور 2011ء میں ریٹائرمنٹ کے درمیان میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 12 سنچریاں بنائیں۔ اسے 2000 میں سال کے پانچ وزڈن کرکٹرز میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 2004ء میں آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر اور آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر بھی قرار پائے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

الیگزنڈر فلیمنگ
الیگزنڈر فلیمنگ

  …کہ الیگزنڈر فلیمنگ (تصویر میں) ایک برطانوی ڈاکٹر تھا جس نے جراثیموں کے خلاف ایک اہم ترین ہتھیار پنسلین کو دریافت کیا؟
  …کہ 14 ستمبر 786ء کو تین خلفاء کا دن کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن ہارون الرشید اپنے بھائی موسیٰ الہادی کی وفات کے بعد عباسی خلیفہ بنے اور اسی رات خلیفہ ہارون کے بیٹے اور مستقبل کے خلیفہ مامون الرشید کی پیدائش ہوئی؟
  …کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع شاہ فہد فوارہ دنیا کا بلند ترین فوارہ ہے؟
  …کہ برازیل کی فٹ بال ٹیم وہ واحد ٹیم ہے جس نے آج تک فیفا عالمی کپ کے تمام 22 ٹورنامنٹس کھیلے؟

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 461,358 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔

تاریخ

آج: جمعہ، 29 مئی 2026 عیسوی بمطابق 12 ذوالحجہ 1447 ہجری (م ع و)

واقعات
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 461,358 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!